کراچی (جیوڈیسک) نئے سال کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکار بھی پر عزم نظر آرہے ہیں۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکار سرگرم نظر آئے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 200 پوائنٹس کی بہتری سے 25 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
حصص بازار میں سرمایہ کار سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں دلچسپی لیتے نظر آئے۔ سال 2013 شیئر بازار کے لیے کافی اچھا ثابت ہوا اور انڈیکس میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے میں بہتری کے علاوہ معاشی اصلاحات کے لیے درست اقدامات لیے جائیں تو حصص بازار سال 2014 میں بھی بہترین کارکردگی دکھا سکتا ہے۔