نئے سال کی آمد، نیویارک میں تیاریاں زور و شور سے جاری

New Year

New Year

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، ٹائم سکوائر کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجا دیا گیا۔

نیو یارک میں ٹائمز اسکوائر میں تیاریوں کو فائنل ٹچ دیا جا رہا ہے، ٹائم سکوائر انتظامیہ نے ہر قسم کی مشکل سے بچنے کے لیے رواں سال کے آخری دن ہر چیز کو ٹیسٹ کیا۔

ٹیسٹ میں ہر چیز بالکل حقیقی تقریب کی طرح کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ٹائمز سکوائر پر نئے سال کی تقریبات میں ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے، تقریب کو ٹیلی ویژن پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔