نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں 100 سال پرانے ہوٹل کی عمارت گرانے کے لیے منفرد انداز اختیار کیا گیا۔ دھول ، مٹی اور ملبا بکھرنے سے پہلے رنگ اور روشنیاں بکھیریں گئیں۔
نیویارک میں واقع 100 سال پرانے ویلنگٹن ہوٹل کی 11 منزلہ عمارت کو دھماکوں سے گرایا گیا مگر اس سے پہلے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
جب کہ فلیش لائٹ اور دھوئیں کے ذریعے خوبصورت ڈیزائن تخلیق کیے گئے۔ ویلنگٹن ہوٹل کی جگہ ساڑھے 6 کروڑ ڈالر کی لاگت سے کنونشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔