نیو یارک (جیوڈیسک) 1984میں سکھوں کے خلاف آپریشن پر نیویارک کی عدالت نے بھارتی حکمران جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی کو طلب کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وفاقی عدالت نے سکھ گروپ کی درخواست پر بھارتی حکمران جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی کو طلب کر لیا ہے۔ سکھ گروپ نے درخواست میں سونیا گاندھی پر 1984 میں سکھوں کے خلاف حملوں کے لیے لوگوں کو اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔