نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو مسافر ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ نے بتایا کہ ساشو سیٹس کے لئے روانہ ہونے والا طیارہ کاروگا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے میں دو مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ لاپتہ ہو گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔