امریکی(جیوڈیسک) ایئرلائن کے طیارے نے نیو یارک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، حادثے میں آٹھ مسافر زخمی ہو گئے۔ امریکی ذرائع کے مطابق ساتھ ویسٹ ایئرلائنز کا طیارہ نیش وِل سے نیو یارک جا رہا تھا۔ نیویارک پہنچے پر پائلٹ کو علم ہوا کہ جہاز کا اگلا پہیہ کھل نہیں پا رہا۔
اسکی اطلاع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے گئے لیکن پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو اتار لیا۔ جہاز پر ایک سو پچاس سے زائد مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔