نیو یارک: القاعدہ ترجمان سلیمان ابو غیث دہشت گردی کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا

 Suleiman Abu Ghaith

Suleiman Abu Ghaith

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں ایک عدالت نے اسامہ بن لادن کے داماد اورالقاعدہ کے ترجمان سلیمان ابوغیث کودہشت گردی کے مقدمے میں مجرم قرار دیدیا۔ ابوغیث کی سزاکا تعین ستمبرمیں ہوگا۔

القاعدہ ترجمان کو امریکی شہریوں کوہلاک کرنیکی سازش کے الزام میں بقیہ زندگی جیل میں گزارنی پڑسکتی ہے۔ جیوری نے ابوغیث کو امریکی شہریوں کو ہلاک کرنے کی سازش کرنے،القاعدہ کی مدد کرنے اور القاعدہ کو تعاون مہیاکے جرم میں قصوروارقرار دیا۔

نائن الیون کے بعد امریکی سرزمین پر القاعدہ کے کسی رہنماپر چلنے والے پہلامقدمہ ہے جس میں عدالت کسی فیصلے پر پہنچی۔ کویت سے تعلق رکھنے والے اسلامی مبلغ ابوغیث کو 2013 میں اردن سے گرفتار کرکے امریکہ لایا گیا تھا۔