نیویارک کے چرچ میں قتل ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی آخری رسومات

 Joe Biden

Joe Biden

نیویارک (جیوڈیسک) قتل ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ چرچ میں تقریب کے دوران نائب صدر جوئے بائیڈن‘ پولیس افسروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر بائیڈن نے کہا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بہترین رہی اور یہ پولیس کے محکمہ میں ایک اعلیٰ ڈیپارٹمنٹ ہے۔ تقریب میں نیویارک کے گورنر انڈریو‘ میئر بل ڈی بلیسیو‘ پولیس کمشنر بل برسٹین اور چرچ میں موجود لوگوں نے دونوں اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں رواں ہفتے فائرنگ سے مارے گئے تھے۔