نیویارک : فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر

New York Fashion Week

New York Fashion Week

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں جاری ہے فیشن کا سیلاب ، سرد موسم میں دلکش ملبوسات نے تو سماں ہی بدل دیا۔ نیویارک فیشن ویک میں فیشن کا سیلاب آیا ہے ، جسے دیکھو فیشن کی لہر میں ڈوبا نظرآتا ہے۔ موسم ہو بہار کا یا ہو سردی کا ، فیشن ڈیزائنرز کی چاندی ہو جاتی ہے ، فیشن ویک میں ٹھنڈے موسم کی مناسبت سے پارٹی کلیکشن پیش کیا گیا جس میں گلیم راک کے نام سے لانچ ہونے والا نیا کلیکشن شائقین کی توجہ حاصل کر گیا۔

تیز رنگوں سے سجے چمکدار کپڑے پارٹی میں پہننے کے لئے بہترین تھے ، فیشن ویک میں دوسرے ڈیزائنرز بھی کم نہیں ، انھوں نے توفیشن ویک میں اپنے لیدرکے ملبوسات سے میلہ لوٹا ، ذرا ان کا منفرد انداز تو دیکھئے مردانہ کپڑوں کو جس خوبصورتی سے خواتین کے لئے ڈیزائن کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

ان ڈیزائنر کو تو خواتین لیدر کلیکشن میں ہی اچھی لگتی ہے۔ نیویارک فیشن ویک کی رنگینیاں اپنی آب و تاب کیساتھ جاری ہیں۔