نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔
معروف فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکھم کے تیار کردہ ملبوسات نے شائقین کے دل موہ لیے۔ معذور ماڈلز بھی فیشن شو کا حصہ بنیں۔ برطانوی فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکھم کے تیار کردہ موسم گرما کے ملبوسات زیب تن کیے۔
ماڈلز نے ریمپ پرجلوے بکھیرے ، سیاہ اور سفید رنگوں کے امتزاج سے بنی سکرٹس ماڈلز پر خوب جچیں۔
سنڈروم میں مبتلا چلنے پھرنے سے معذور اور ایک ہاتھ سے محروم ماڈل بھی نیویارک فیشن شوکا حصہ بنیں ۔ سترہ ستمبر تک جاری اس فیشن شو میں درجنوں فیشن ڈیزائنرز اپنے تیار کردہ ملبوسات نمائش کے لیے پیش کریں گے۔