نیویارک (جیوڈیسک) غصیلے پرندے امریکا پہنچے تو اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بھی ان سے ملنے پہنچ گئے ، نیویارک میں ہونے والے ریڈ کارپٹ پریمئیر میں فلم کی کاسٹ اوربان کی مون نے شرکت کی۔
شہرہ آفاق ویڈیوگیم اینگری برڈز نے اب بڑی اسکرین کا رخ کر لیا ہے، ہالی وڈ کی اینی میٹڈ فلم دی اینگری برڈز کا نیو یارک میں رنگارنگ پریمئر ہوا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی شرکت کی۔
فلم کی کہانی ہنسی خوشی زندگی گزارنے والے شرارتی پرندوں کی ہے جو بعد میں برے جانوروں کا مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں کامیڈی فلم دی اینگری برڈز بیس مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔