نیویارک میں فلم دی گریٹ گیٹس بائی کا پریمیئر

Great Gates

Great Gates

نیویارک(جیوڈیسک)نیویارک میں فلم دی گریٹ گیٹس بائی کا پریمیئر ہوا، شو میں لیونارڈو ڈی کیپریو سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔فلم کے پریمیئر میں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اداکاروں سے ملنے کے لیے جمع تھی، فلم دی گریٹ گیٹس بائی انیس سو بائیس میں لکھے گئے ناول پر بنائی گئی ہے۔

جس کی کہانی پہلی جنگ عظیم کے بعد امریکا میں جنگ کے اثرات سے نکلنے کے لیے ہونے والی تبدیلیوں پر مشتمل ہے،رومینٹک میوزیکل فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو نے مرکزی کردار کیا ہے۔