نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں ہوا زندہ لاشوں پر بننے والی فلم ورلڈ وار زی کا پریمیئر ہوا۔ ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی آمد نے چار چاند لگائے۔ ہالی وڈ اسٹار بریڈ پٹ اس بار ہارر فلم ورلڈ وار زی میں ایکشن دکھائیں گے۔ زومبیز پر بننے والی فلم کی ریلیز میں کچھ دن باقی ہیں مگر مداحوں کو فلم دیکھنے کی بے چینی ہے۔
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ریڈ کارپٹ پر اداکار بریڈ پٹ نے کہا کہ یہ فلم باکس آفس پر تہلکہ ضرور مچائے گی۔ فلم میں دنیا کو زندہ لاشوں کے حملے کی زد میں دکھایا گیا ہے۔ دنیا کے کونے کونے سے نمودار ہونے والی یہ خون آشام مخلوق انسانوں کو ختم کرتی چلی جا رہی ہے۔
ایسے میں انسانیت کو بچانے کا واحد حل تاریخ کا پہیہ پیچھے کی طرف موڑنا ہے۔ یہ ذمہ داری اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کے کاندھے پر آن پڑی ہے جو زندہ لاشوں کے مقابل تن تنہا کھڑا ہے۔ ورلڈ وار زی امریکا سمیت دنیا بھر میں اکیس جون کو ریلیز ہوگی۔