نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کےسابق میئرمائیکل بلوم برگ نے صدارتی الیکشن لڑنے پر غور کررہے ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکل بلوم برگ نےبرطانوی اخبار’فنانشل ٹائمز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ آزادحیثیت سےصدارتی امیدوارکاانتخاب لڑنےکےبارےمیں سوچ رہے ہیں۔
73سالہ بلوم برگ کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ صدارتی امیدواروں کےدرمیان مقابلےسےمطمئن نہیں اور وہ تمام آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔