نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں 2 رہائشی عمارتیں گیس لیک ہونے کے سبب دھماکے سے تباہ ہوگئیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق ایسٹ ہارلیم میں واقع 5 منزلہ رہائشی عمارتیں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے سے زمین بوس ہوگئیں جس کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ نیویارک سٹی پولیس دھماکے کی تحقیقات کررہی ہے، حادثے کے بعد شہر میں چلنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا جبکہ سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔