نیویارک(جیوڈیسک)گینگ نم سٹائل سے شہرت پانے والے جنوبی کوریا کے گلوکار سائی کو نیو یارک کے ٹرائی بیکا فلم فیسٹیول میں ایوارڈ دیا گیا ۔ٹرائی بیکا فلم فیسٹیول کی تقریب کا اہتمام نیویارک میں واقع یونیورسٹی سٹرن سکول میں کیا گیا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کورین سٹار سائی نے کہا کہ انھیں ابھی بھی اپنی کامیابی پر یقین نہیں ہوتا،انھوں نے کہا جب وہ امریکا میں تھے تو اسی یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے تھے لیکن وہ داخلہ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے۔
آج وہ اسی جگہ پر ایوارڈ وصول کر رہے ہیں۔سائی نے حال ہی میں گینگ نم کے بعد ایک اور البم جینٹلمین ریلیز کیا ہے، گیگ نم کی طرح اس نے بھی انٹر نیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔