نیویارک کے ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں ایک گھر سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

نیویارک پولیس ترجمان کے مطابق ایمرجنسی کال پر پولیس ’ناسو‘ کاونٹی کے قریب ایک گھر پہنچی تو چار افراد کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ چاروں افراد کی موت کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے ہوئی ہے۔

تاہم پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔