نیویارک: ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول، دریائے ہڈسن رنگوں سے سج گیا

Festival

Festival

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیویارک کے شہر پف کیپسی میں 23 سالانہ ڈچز کائونٹی چیمبر آف کامرس ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

پف کیپسی میں دریائے ہڈسن کے کنارے ہونے والے اس تین روزہ ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول میں کم وبیش 75 رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے نظر آئے۔

اس بلون فیسٹیول میں جہاں درجنوں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجادیاوہیں اس حسین نظارے کو یکھنے ہزاروں افراد نے یہاںکا رخ کیا۔