نیو یارک : ہاٹ ڈاگ کھانے کا مقابلہ، جوائے نامی شخص نے ریکارڈ توڑ دیا

New York

New York

نیو یارک (جیوڈیسک) میں ہاٹ ڈاگ کھانے کا مقابلہ منعقد ہوا۔ کھانے کے اس مقابلے میں ایک صاحب نے انتہر ہاٹ ڈاگ کھائے اور اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ انتیس سالہ جوائے چیشنٹ مسلسل سات دفعہ فاتح رہے ہیں۔

اور گذشتہ سال کے مقابلے میں اٹسٹھ ہاٹ ڈاگ کھا کر ریکارڈ بنایا تھا اور اس سال دس منٹ میں انتہر ہاٹ ڈاگ کھا کر ایک دفعہ پھر ریکارڈ اپنے نام کیا اور ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی وصول کی دوسرے نمبر پر آنے والے میٹ سٹون نے اکاون ہاٹ ڈاگ کھائے۔ یہ مقابلہ اٹھانوے سال سے منعقد کیا جا رہا ہے۔