نیویارک : “را” کی پاکستان میں مداخلت کیخلاف پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج

Raw

Raw

نیویارک (جیوڈیسک) پاکستان میں ہندوستان کی بیجا مداخلت کے خلاف نیویارک میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے پاکستانی کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر انڈین مخالف نعرے درج تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی دہشت گرد خفیہ ایجنسی “را” پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

بھارت اس خطے میں آگ و خون کا جو خطرناک کھیل کھیل رہا ہے اس سے اسکی اپنی سلامتی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

لہذا اقوام متحدہ کو بھارت کی دہشت گردی پر مبنی خفیہ کاروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کرنی چاہیں۔