ایران کیخلاف مختلف شعبوں میں عائد پابندیاں نرم

Iran

Iran

نیویارک (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق اس سال امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیوں میں دوسری بار نرمی کی گئی ہے۔ امریکی اقدامات ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے امریکا سے تعلقات میں بہتری کے اشاروں پر مثبت ردعمل ہے۔

ایران پر کھیل، صحت، قدرتی آفات میں امداد، جنگلی حیات کی دیکھ بھال اور انسانی حقوق کیشعبوں میں عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران کو پابندیوں میں نرمی دینے کیلئے امریکی بیورو کریسی سے اجازت نہیں لی گئی۔