نیویارک: ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

Meeting

Meeting

نیویارک (جیوڈیسک) ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں خطے کے اہم مسائل اور دو طرفہ تعلقات زیر غور آئے۔ مشرقی وسطیٰ کے دو اہم حریفوں ، ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان ملاقات نیویارک میں ہوئی۔

جس میں خطے کے امن اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف انتہائی پرامید نظر آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات سے تعلقات کا نیا دور شروع ہو گا۔

جس سے خطے میں امن آئے گااور دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ پوری مسلم امہ کے مفادات کا تحفظ ہو گا۔ سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب خطے کے دو بااثر ممالک ہیں۔ جو ماضی کی غلطیوں سے بچ کر موجودہ بحران کے حل کا متفقہ طریقہ تلاش کرسکتے ہیں۔

شام میں جاری خانہ جنگی میں ایران اور سعودی عرب آمنے سامنے کھڑے ہیں۔ ایک حافظ بشار جبکہ دوسرا باغیوں کا حامی ہے۔ ایران تاحال داعش کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادیوں سے تعاون پر انکار کرتا رہا ہے۔