نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلن میں رہائش پذیر 3 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد میں سے 2 نے شام جانے پر ناکامی کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
تینوں افراد نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ازبک زبان میں اپنے شدت پسند خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ایف بی آئی کے مطابق ان میں سے ایک شخص نے امریکی صدر براک اوباما کو قتل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
گرفتار ہونے والے افراد میں ازبکستان کے 24 سالہ عبدالرسول، 30 سالہ ابرار حبیبو اور کرغستان کے 19 سالہ اخرور سعیدہ خمیتو شامل ہیں۔