نیویارک میں لیگو اینٹوں سے بنے مجسموں کی ہوئی نمائش

Statues

Statues

انسان کبھی کبھی ایسی چیزیں تخلیق کرجاتا ہے کہ انہیں دیکھ کر خود اس کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ نیویارک میں کی گئی نمائش لیگو اینٹوں سے بنے مجسموں کی کہ دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے۔ نیو یارک میں ناتھن سوائیا نامی آرٹسٹ نے ڈسکوری ٹائمز اسکوائر کے اندر دی آرٹ آف بریکس کے نام سے نمائش کا اہتمام کیا۔ جس میں لیگو اینٹوں سے بنے سو سے زائد مجسمے نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔

مجسموں کی بناوٹ میں انسانی زندگی کے حقیقی رنگوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ پیلے لیگو اینٹوں سے بنا ایک مجسمہ جس میں ایک انسان کو اپنے دونوں ہاتھوں سے سینے کو چیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔۔۔ اس کی تیاری میں گیارہ ہزارہ چودہ لیگو اینٹ استعمال کئے گئے۔

فیس ماسک نامی ایک مجسمے کی تیاری میں قریبا ایک ماہ کا وقت لگا ہے۔ سوائیا کے مطابق وہ بچپن سے ہی لیگو اینٹوں سے کھیلنے کا شوقین رہا ہے۔ یہ بچوں کے کھیل کے ساتھ ساتھ ایک بہترین آرٹ بھی ہے۔ لیگو اینٹوں سے بنائے گئے مجسموں میں ڈائنا سار کا ڈھانچہ، اہرام مصر کے عجائبات، پینٹنگز اور زمین کا نقشہ قابل دید ہیں۔ منتظمین کے مطابق نمائش پانچ جنوری دو ہزار چودہ تک جاری رہے گی۔