نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کے باسی شدید گرمی میں سردی کا مزہ چکھیں گے، مین ہٹن میں مائنس فائیو بار نامی ہوٹل کا افتتاح جہاں ہر چیز برف جیسی ٹھنڈی ہے۔ بارہ سو مربع فٹ رقبے پر بنے اس ہوٹل میں ایک وقت میں پچاس لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔
یہاں کھانے پینے کی چیزیں ٹھنڈی ٹھار ملتی ہیں،گلاس بھی برف کے بنے ہیں اگر انہیں باہر لے جائیں تو وہ پگھل کر پانی ہو جائیں، یہاں بیٹھنے والے خود کو گرم رکھنے کے لئے خصوصی لباس پہنتے ہیں۔ مائنس فائیو بار کا تصور نیوزی لینڈ کے ایک باسی نے انیس سو ننانوے میں روسی بار سے لیا تھا۔