نیویارک کی مساجد کے پیش اماموں اور نمازیوں کی خفیہ نگرانی

New York Mosque

New York Mosque

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک پولیس نے شہرکی مساجد کے پیش اماموں کے ساتھ نمازیوں کی بھی خفیہ نگرانی شروع کردی ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق نیویارک پولیس نے مساجد کے خطبے رکارڈ کیے ہیں اور مساجد کے پیش اماموں کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

مساجد کو دہشت گرد تنظیم یادہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا مطلب یہ ہوا کہ یہاں نماز کے لیے آنے والے افراد سے تفتیش کی جاسکتی ہے اور انھیں نگرانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد کی نگرانی اکثر کسی ٹھوس شواہد کی غیر موجودگی کے باوجود ہوئی۔