نیو یارک: ایک ہفتے سے جینیفر لوپیز کے گھر میں رہنے والا شخص گرفتار

Jennifer Lopez

Jennifer Lopez

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز کے گھر میں رہنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق نیو یارک کے علاقے ساوتھیمپٹن میں واقع گھر میں جان ڈوبیس نامی شخص تقریبا ایک ہفتے سے رہ رہا تھا جبکہ جینفر شہر سے باہر تھیں۔

ساوتھیمپٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جان کو جنیفر کے عملے کی شکایت پر پکڑا گیا۔ جان، جینیفر کا پیچھا کرتا رہا ہے اور انکی درخواست پر ایک عدالت نے اسے گلوکارہ سے دور رہنے کا حکم دے رکھا ہے۔ جنیفر نے مئی میں تین ایکڑ پر بنا گھر ننانوے لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔