نیویارک: پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نیویارک میں ایک ہی ہوٹل قیام کریں گے۔ دونوں کی ملاقات طے نہیں ہے لیکن ایسی کوئی دانستہ کوشش بھی نہیں کی جائے گی کہ ہوٹل میں ان کا سامنا نہ ہونے پائے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں وزیراعظم نواز شریف کل پہنچیں گے ۔ دونوں وزرائے اعظم نیویارک کے والڈرف ایسٹوریا Waldorf Astoria ہوٹل میں قیام کریں گے ۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات طے نہیں ہے۔ تاہم جان بوجھ کر ایسی کوئی کوشش بھی نہیں کی جائے گی کہ ہوٹل میں دونوں کا آمنا سامنا نہ ہو۔ اگر دونوں نے ہاتھ ملائے تو سب دیکھیں گے اور اگر دونوں ایک دوسرے سے کترا کر گذر گئے تب بھی سب دیکھیں گے۔