نیویارک میں دو طیاروں میں بم کی اطلاع، تلاشی کے بعد کلیئر

Delta Airplane

Delta Airplane

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں دو طیاروں میں بم کی اطلاع دی گئی، طیاروں کو تلاشی کے بعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر دو ڈیلٹا ائیر لائنز کے طیاروں میں بم کی اطلاع دی گئی۔نامعلوم افراد کی کال کے بعد مسافروں کو طیارے سے نیچے اتار لیاگیا ہے۔

ڈیلٹا طیاروں کی تلاشی کے بعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔ تلاشی کے کام میں سونگھنے والے کتوں کی مدد لی گئی۔

سان فرانسسکو سے جان ایف کینیڈی آنے والے بوئنگ طیارے 575 میں 171 مسافر سوار تھے جبکہ جان ایف کینیڈی سے تل ابیب جانے والے بوئنگ 777 میں 215 افراد سوار تھے۔