نیو یارک: پولیس نے مساجد کو دہشت گردی کے مراکز قرار دے دیا

New York

New York

نیو یارک (جیوڈیسک) پولیس نے خفیہ طور پر مساجد کو دہشت گردی کے مراکز قرار دے کر امام حضرات سمیت نمازیوں پر کڑی نظر رکھنی شروع کر دی ہے۔ امریکی شہر نیو یارک کی پولیس نے خفیہ طور پر شہر کی تمام مساجد کو دہشت گردی کے مراکز قرار دیکر نہ صرف ان کی نگرانی شروع کر دی ہے۔

بلکہ امام مسجد سمیت نماز کی ادائیگی کیلیے آنیوالے نمازیوں کا ڈیٹا بھی جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ نیو یارک پولیس اپنے مخبر مسلمان علاقوں اور خاص طور پر مساجد میں بھیج کر اطلاعات جمع کرتی ہے۔ اس سارے عمل میں عرب نوجوانوں کا ایک گروپ پولیس کی مدد کرتا ہے۔ مساجد کی خفیہ نگرانی کا انکشاف ایک خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر نے اپنی کتاب میں بھی کیا ہے۔