نیویارک (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کے بعد نیویارک سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس طرح نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات نہیں ہو سکی۔
جو کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آئے ہوئے تھے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا۔ کہ وزیر اعظم نواز شریف کی امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات خوشگوار رہی۔
مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوششوں کی تائید جاری رکھیں گے، لاہور معاہدے کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کواجاگر کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کسی کی خواہش پر نہیں قومی مفاد میں کیا۔