مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیویارک میں بھارتی وزیر خارجہ سے غیر رسمی ملاقات کی، سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ سرتاج عزیز نے سلمان خورشید سے نیو یارک میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ملاقات میں مسائل حل تو نہیں ہوں گے لیکن یہ مسائل کے حل کی جانب پہلا قدم ضرور ہو گا۔ ذرائع سے گفتگو میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی انڈرورلڈ ڈان داد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کی تردید کی۔ وزیراعظم نواز شریف نیو یارک میں اپنے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ سے انتیس ستمبر کو ملاقات کریں گے۔