نیویارک (جیوڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں برفانی طوفان کے باعث چار افراد ہلاک ہو گئے۔ برفباری نے لوگوں کو گاڑیوں اور گھروں میں محصور کر دیا۔ شدید برفباری سے امریکا کی پچاس ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔
نیویارک کے شہر بفیلو کے کئی حصوں میں پانچ فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ لوگ گاڑیوں میں پھنس گئے، مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
ڈرائیور حضرات اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق نومبر کے مہینے میں شدید برفباری نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔