نیو یارک: ٹائلٹ پیپر پر آرٹ کے نمونوں کی پہلی نمائش شروع

Toilet Paper Art

Toilet Paper Art

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی مصور نے ٹائلٹ پیپر پر آرٹ کے نمونے تخلیق کر دیئے، نیو یارک میں فن پاروں کی پہلی نمائش شروع ہو گئی۔ کنیکٹی کٹ کے رہنے والے کین ڈیلمر نے ٹائلٹ پیپر پر آئل پینٹ سے خوبصورت چہرے بنائے۔

ساری زندگی کینوس پر کام کرنے والے ڈیلمر کا کہنا ہے ٹائلٹ پیپر پر رنگ ایسے ابھرتے ہیں جیسے کینوس پر بھی نکھرتے نہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ٹائلٹ پیپر سستا بھی ہے اور اس پر کام کرنے میں مزہ بھی آتا ہے کیونکہ اس پر اپنی پسند کے شیڈ دینا آسان ہے۔ انکی پینٹنگز کی نمائش چودہ سمتبر تک جاری رہے گی۔