نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں ٹونی ایوارڈز کی سالانہ سرسٹھ ویں تقریب ہوئی جس میں ٹام ہینکس اور مائیک ٹائسن سمیت ہالی وڈ کے ستاروں نے ریمپ پر واک کی۔ نیویارک ریڈیو سٹی میوزک ہال میں ہونے والے ان ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ٹریسی نے جیتا۔
جبکہ سسلی ٹائسن بہترین اداکارہ قرار پائیں۔ موسیقی کا ایوارڈ برطانوی فلم کنکی بوٹس کے نام رہا۔ ایوارڈ کے دوران ہالی وڈ کے نامور ستاروں کی ریمپ پر واک نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔