نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں زیر زمین پین سٹیشن میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد فائر فائٹرز کو طلب کر لیا گیا، آتشزدگی کے باعث دو ٹرینیں اے اور ای بھی پھنس گئیں، تاہم انتظامیہ نے ٹریک بدل کر ٹرینوں کو روانہ کر دیا۔
امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد سے آگ پر قابو پا لیا، تاہم واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،آگ کے باعث ٹرینوں کا شیڈول معطل رہا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔