نیو یارک (جیوڈیسک) اسرائیل کی غزہ پر وحشیا نہ بمباری کیخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امریکی نژاد پاکستانیوں نے اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
پاکستان فریڈم فورم سمیت کئی تنظیموں نے احتجاج کی کال دی تھی۔ شرکا نے پاکستانی اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ کامریڈ شاہد اور دیگر مقررین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا وہ خطے میں امن کی بحالی کے اقدامات کریں اسرائیل فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑ دے۔