امریکہ کی برطانوی حکومت سے آزادی کا اعلان شائع کرنے والا اخبار نیو یارک میں نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا۔
اخبار کے مالک سیٹھ کیلر کا کہنا ہے کہ امریکی اعلان آزادی کے دو روز بعد پنسلوانیا ایوننگ پوسٹ نے یہ خبر ہفتہ چھ جولائی سترہ سو چھیئتر کو شائع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نادرو نایاب، تاریخی اخبار پچیس جون کو نیو یارک میں نیلامی کے لئے پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس نایاب اخبار کی مزید انیس کاپیاں ہیں جو کہ مختلف میوزیمز میں موجود ہیں جبکہ وہ یہ امید کرتے ہیں کہ ان کا اخبار پانچ لاکھ سے ساڑھے سات لاکھ ڈالر تک فروخت ہو جائے گا۔