نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں مسلمانوں کا تنقید کا نشانہ بنائےجانے پر نیو یارک میں امن واک نکالی گئی ۔ریلی میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حالیہ دہشت گردی کےواقعات کے بعد امریکی مسلمانوں کو تنقیدکانشانہ بنانےکے خلاف نیویارک کے شہر مین ہیٹن میں امن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا مقصدامریکا کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی سخت مذمت کرنا تھا۔
ریلی کےشرکانے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر درج تھاکہ، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے،ریلی میں دیگر مذاہب کے افراد نے بھی شرکت کی۔