نیویارک: ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی 69 ویں منزل پر حادثہ

Trolley

Trolley

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی 69 ویں منزل پردو مزدور حادثہ کا شکار ہو گئے اور ٹرالی سمیت فضا میں جھولنے لگے۔ مزدوروں کو بچانے کے لئے فائر فائٹرز کو طلب کر لیا گیا۔ نیویارک میں امریکا کی بلند ترین عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی 69 ویں منزل پر دو مزدور حادثے کا شکار ہوگئے۔

ممکنہ طور پر صفائی کے دوران اچانک ان کی ٹرالی حادثے کا شکار ہوئی، جسے لٹکنے سے جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ عمارت کی نگراں نیویارک اور نیو جرسی پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تار ٹوٹنے سے ٹرالی اور مزدور لٹک گئے بعد میں ریسکیو اہلکاروں نے مزدوروں کو عمارت کا ایک شیشہ کاٹ کر بچا لیا گیا۔