نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

New Zealand Wins

New Zealand Wins

نیپئر (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

نیپئر میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 186 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، سیع اللہ شنواری نے 54 اور نجیب اللہ زردان نے 56 رنز بنائے ، ویٹوری نے چار اور بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکور 36 اوورز میں پورا کر لیا ۔ گپٹل نے 57 ، میکولم نے 42 ، ولیم سن نے 33 رنز بنائے ، شاہپور زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔