نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ، پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہو گا

Pakistan, Team

Pakistan, Team

لاہور (جیوڈیسک) آسٹریلیا سے جیتنے والی ٹیم میں رد و بدل کے لیے مشاورت ، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ، پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہو گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ٹیسٹ سیریز 9 نومبر کو شروع ہو رہی ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جا ئے گا۔ دونوں ٹیمیں 3 ٹیسٹ ، 2 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچ کھیلیں گے۔