آکلینڈ (جیوڈیسک) سال 2015 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا جب کہ نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال شاندارآتشبازی سے کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں اسکائی ٹاورپرشاندار لائٹنگ اورآتشبازی سے سال 2016 کا استقبال کیا گیا اور اسکائی ٹاور پر کاؤنٹ ڈاؤن صفر ہوتے ہی رنگ و نور کی بہار ہوگئی اور اسکائی ٹاور چلملاتی لائٹوں سے کھل اٹھا جب کہ عوام کی جانب سے بھرپور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔
جس کے بعد آسٹریلیا اور جاپان میں سال نو کا شاندارآتشبازی سے استقبال کیا جائے گا جب کہ پاکستان میں بھی رات 12 بجتے ہی سال نو پرعوام کی جانب سے بھرپورآتشباری کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
نیویارک، لندن، دبئی سمیت دنیا بھر میں سال نو کے استقبال کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ دبئی کے برج الخلیفہ پرسال نو پرمہنگی ترین آتشبازی کا اہتمام کیا گیا ہے اور گھڑی پر 12 بجتے ہی حسب روایت نئے سال کے رنگ برنگی رنگ دکھائی دیں گے۔