کنگسٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلئیر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا تھا،جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 216 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
میچ کا فیصلہ چوتھے روز کے اختتام پر اس وقت ہو گیا جب آخری اوور کی صرف دو گیند رہ گئی تھیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں شلنگفورڈ نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں مارک گریک نے چار اور ایش ساودی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھن اور ایش ساودی نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیاتھا۔ نیوزی لینڈ کے مارک گریگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جنہوں نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں آٹھ کھلاڑیوں کو پیویلین کی راہ دکھائی۔