کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرسٹ چرچ میں 5.7 شدت کے زلزلے نے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ زلزلے کی شدت سے پہاڑ ٹوٹ کر سمندر میں جا گرے، حکام کے مطابق زلزلے سے سونامی کا خطرہ نہیں۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 5.7 شدت کے زلزلے سے زمین لرز آٹھی، شدید زلزلے نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ زلزلے کا مرکز شہر سے 15 کلومیٹر دور جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔
جس کے باعث متعدد عمارتیں فوری طور پر خالی کرالی گئیں، سپر مارکیٹ میں سامان زمین پر گر گیا، جبکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی کچھ دیر تک ہلتی رہیں۔
زلزلے کی شدت اتنی تھی کہ پہاڑ ٹوٹ کر سمندر میں جا گرے ، 2011 میں اسی شہر میں آنے والے خوفناک زلزلے میں 200 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔