کیویز کو قابو کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی : مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے ابوظہبی میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ کینگروز کی طرح کیویز کو بھی قابو کرنے کے لیے حکمت عملی بنا لی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ کی میزبانی کر رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان طویل سیریز تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔

سیریز کا آغاز 9 نومبر سے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ پاکستان اے ٹیم اور نیوزی لینڈرز کے درمیان ہونے والا پریکٹس میچ ڈرا رہا۔ کپتان مصباح الحق کی تیز ترین سنچری نے حریف ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ مصباح الحق کہتے ہیں کہ کینگروز کی طرح کیویز کو بھی قابو کرنے کے لیے حکمت عملی بنا لی ہے۔

جبکہ سیریز کے لیے یونس خان بھی بھرپور فارم میں ہیں۔ ادھر کیوی ٹیم برینڈن میکولم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ نیوزی لینڈ کے آف اسپنر مارک کریگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں سامنا کرنا ایک چیلنج ہوگا جس کے لیے ان کی ٹیم تیار ہے۔