آکلینڈ (جیوڈیسک) ملزم مہدی سہیلی کے بینک نے ان کے اکاونٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر غلطی سے منتقل کر دیے تھے۔ مہدی کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کے موکل نے بدقسمتی سے موقع سے فائدہ اٹھانے کا جرم کیا ہے۔
اور وہ یہ رقم جوئے میں ہار گئے ہیں۔ متاثرہ بینک نے جس کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے ، اس رقم کو مہدی کے لیے اوور ڈرافٹ میں تبدیل کر دیا ہے جسے وہ آہستہ آہستہ ادا کریں گے۔ وکیل نے کہا ہے کہ مہدی کے احمقانہ فیصلے ان کے مستقبل کو آنے والے کئی سالوں تک متاثر کریں گے۔
اس مقدمے کی سماعت کے دوران جج ڈیوڈ ولسن نے کہا کہ مہدی کو قید کی سزا دی جا سکتی ہے تاہم انھوں نے سزا سنانے کا فیصلہ نومبر تک ملتوی کر دیا۔ جج کا یہ بھی کہنا تھا۔
کہ مہدی کو یہ رقم واپس کرنے میں کم از کم 13 سال لگیں گے۔ نیوزی لینڈ میں جوئے کی لت ایک بڑا مسئلہ ہے جہاں حکومت کے مطابق تقریباً 60 ہزار افراد یعنی ملک کی بالغ آبادی میں سے ایک اعشاریہ آٹھ فیصد لوگ اس لت کا شکار ہیں۔