نیوزی لینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) نیوزی لینڈ میں حال ہی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر اس زلزلے نے عوام کی مقبول خاتون وزیراعظم جینسڈا آرڈرن زلزلے کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بنا دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انتہائی پرسکون انداز میزں ٹی وی میزبان Ryan Bridgeکے پروگرام Newshub AM Show کرونا سے نمٹنے سے متعلق مباحثے کے دوران زلزلے کے جھٹکے شروع ہوئے اور کیمرے میں دکھائی دینے والی چیزیں حرکت کرنے لگیں۔ زلزے کی کیفیت میں وزیراعظم جیسنڈا نے ایک لمحے کے لیے بھی خود پر کسی قسم کے خوف یا پریشانی کے آثار ظاہرنہیں ہونے دیے بلکہ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہلکے پھلکے زلزلے آتےرہتےہیں مگر ہمارے سامنے ملک کو درپیش بحران اس زلزلے سے زیادہ خطرناک ہیں۔ ہماری پارلیمنٹ میں اس سے بھی بڑے بڑے زلزلے آتے رہتے ہیں جہاں ہر چیز ہل کر رہ جاتی ہے۔
شو کے میزبان نے بھی یقین دلایا کہ وہ محفوظ ہیں۔ وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ آپ بے فکر رہیں۔ میں ایک مضبوط عمارت میں ہوں یہاں کچھ نہیں ہوگا۔
زلزلے کے دوران پرسکون خوش گوار موڈ میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے ہی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ انٹرنیٹ پر شہریوں نے وزیراعظم کی بہادری اور ان کے جذبے کی تعریف کی ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کے روزنیوزی لینڈ میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز37 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ شمال مغرب میں واقعے لیوین شہر سے 30 کلومیٹر دور جزیرے میں آیا۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.9 تھی۔ اگرچہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن یہ 30 سیکنڈ سے زیادہ جاری رہا اور ویلنگٹن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ویلنگٹن شہر کی ہنگامی سروزسز نے بتایا کہ ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ویلنگٹن پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ اس نےشہر کی تمام ٹرینوں کو معطل کردیا تھا تاکہ انجینئرنے زلزلے کے نتیجے پٹریوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا لیں۔