نیوزی لینڈ فاسٹ بولر ایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

Adam Milne

Adam Milne

آکلینڈ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ایڈم ملن ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹر فائنل میں ایڑی پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کل سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہو گی۔

فاسٹ بالر میٹ ہینری متبادل کھلاڑی کے طور فوری آکلینڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

تاہم آئی سی سی کی اجازت کے بعد میٹ ہینری کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔