نیوزی لینڈ کے بیٹسمین جیسی رائڈر حملے میں شدید زخمی ہوگئے

New Zealand

New Zealand

نیوزی لینڈ (جیوڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین جیسی رائڈر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جیسی رائڈر کرائسٹ چرچ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ بار میں گئے تھے جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کیوی کرکٹر پر دو بار حملہ ہوا۔ دوسرا حملہ کچھ ہی لمحوں بعد کارپارکنگ میں ہوا جس میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں ہیں۔ رائڈر کو مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے رائڈر اٹھارہ ٹیسٹ، انتالیس ون ڈے اور بیس ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ رائڈر کو آئندہ چند روز میں آئی پی ایل میں شرکت کے لئے بھی بھارت جانا تھا۔ رائڈر کے ٹیم میٹ اور بورڈ کے سربراہ نے واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔